ایک آٹھ سال کے بچے کی ماں فوت ہو جاتی ہے ایک دن اسکے باپ نے اس سے پوچھا کہ بیٹا تجھے اپنی مری ہوئی ماں اور نئی ماں میں کیا فرق لگا؟؟
تو وہ لڑکا بولا:- ” میری نئی ماں سچی ہے اور میری مری ہوئی ماں جھوٹی تھی”
یہ سن کر اس آدمی کو جھٹکا سا لگا اور بولا:-“کیوں بیٹا ایسا کیوں لگتا ہے؟ جس نے تجھے جنم دیا وہ جھوٹی اور کل آئی ہوئی ماں سچی لگتی ہے؟
لڑکا بولا:- ” جب میں مستی کرتا تھا تب ماں کہتی تھی اگر تو اسی طرح مستی کریگا تو تجھے کھانانہیں دونگی
میں پھر بھی بہت مستی کرتا رھا اور مجھے پورے گاؤں سے ڈھونڈ کر لاتی اپنے پاس بیٹھا کر اپنے ھاتھوں سے کھانا کھلاتی تھی
اور یہ نئی ماں کہتی ہے کہ اگر تو اسی طرح شرارت کرئیگا تو تجھے کھانا نہیں دونگی
اور سچ میں اسنے مجھے تین دن سے کھانا نہیں دیا۔