Laho Garam Rakhnye Ka Hai Ik Bahana




مٹی کے برتنوں سے اسٹیل اور پلاسٹک کے برتنوں تک اور پھر کینسر کے خوف سے دوبارہ مٹی کے برتنوں تک آجانا

انگوٹھا چھاپی سے پڑھ لکھ کر دستخطوں (Signatures) پر اور پھر آخرکارانگوٹھا چھاپی (Thumb Scanning) پر آجانا

پھٹے ہوئے سادہ کپڑوں سے صاف ستھرے اور استری شدہ کپڑوں پر اور پھر فیشن کے نام پر اپنی پینٹیں پھاڑلینا

زیادہ مشقت والی زندگی سے گھبراکر پڑھنا لکھنا اور پھر پی ایچ ڈی کرکے واکنگ ٹریک (Walking Track) پر پسینے بہانا

قدرتی غذاؤں سے پراسس شدہ کھانوں (Canned Food) پر اور پھر بیماریوں سے بچنے کے لئے دوبارہ قدرتی کھانوں (Organic Foods) پر آجانا

پرانی اور سادہ چیزیں استعمال کرکے ناپائدار برانڈڈ (Branded) آئٹمز پر اور آخر کار جی بھرجانے پر پھر (Antiques) پر اِترانا

بچوں کو جراثیم سے ڈراکر مٹی میں کھیلنے سے روکنا اور پھر گھر میں بند کرکے پھسڈی بنانا اور ہوش آنے پر دوبارہ قوتِ مدافعت (Immunity) بڑھانے کے نام پر مٹی سے کھلانا

لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ ۔ ۔ ۔ ۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Search Life Of Muslim

Categories

Subscribe Us:

Enter your email address to subscribe Life Of Muslim and receive notifications of new posts by email.

Tags