Kiya Ham Mai Ya Khasletien Pori Ho Chuki ?



کیا ہم میں یہ پندرہ خصلتیں پوری ہو چکیں؟

حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
اگر میری امت میں پندرہ خصلیتں آجائیں گی تو ان پر مصیبتیں نازل ہوں گی عرض کیا گیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ کیا ہیں آپ نے فرمایا
1۔ جب مال غنیمت ذاتی دولت بن جائیگی۔
2۔ امانت کو لوگ مال غنیمت سمجھنے لگیں گے۔
3۔ زکوة کو جرمانہ سمجھا جائے گا۔
4, 5۔ شوہر بیوی کی اطاعت کرے گا اور ماں کی نافرمانی کرے گا۔
6, 7۔ دوستوں کے ساتھ بھلائی اور باپ کے ساتھ ظلم و زیادتی کرے گا۔
8۔ مسجد میں لوگ زور زور سے باتیں کریں گے ۔
9- ذلیل قسم کے لوگ حکمران بن جائیں گے۔
10۔ کسی شخص کی عزت اس کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے جائے گی ۔
11۔ شراب پی جائے گی۔
12۔ ریشمی کپڑا پہنا جائے گا۔
13, 14۔ گانے بجانے والیاں لڑکیاں اور گانے کا سامان گھروں میں رکھا جائے گا۔
15۔ امت کے آخری لوگ پہلوں پر لعن طعن کریں گے۔

پس اس وقت لوگ عذابوں کے منتظر رہیں یا تو سرخ آندھی یا خسف یا پھر چہرے مسخ ہو جانے والا عذاب۔


جامع ترمذی۔۔جلد نمبر 2 / دوسرا پارہ / حدیث نمبر 89 / حدیث مرفوع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Search Life Of Muslim

Categories

Subscribe Us:

Enter your email address to subscribe Life Of Muslim and receive notifications of new posts by email.

Tags