Honey Treatment For Abdominal Trouble
Narrated Abu Sa`id Al-Khudri:
A man came to the Prophet (ﷺ) and said, “My brother has some Abdominal trouble.” The Prophet (ﷺ) said to him “Let him drink honey.” The man came for the second time and the Prophet (ﷺ) said to him, ‘Let him drink honey.” He came for the third time and the Prophet (ﷺ) said, “Let him drink honey.” He returned again and said, “I have done that ‘ The Prophet (ﷺ) then said, “Allah has said the truth, but your brother’s `Abdomen has told a lie. Let him drink honey.” So he made him drink honey and he was cured.
ہم سے عیاش بن الولید نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالاعلیٰ نے ، کہا ہم سے سعید نے ، ان سے قتادہ نے ، ان سے ابو المتوکل نے اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہ ایک صاحب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میرا بھائی پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انہیں شہد پلا پھر دوسری مرتبہ وہی صحابی حاضر ہوئے ۔ آپ نے اسے اس مرتبہ بھی شہد پلانے کے لیے کہا وہ پھر تیسری مرتبہ آیا اور عرض کیا کہ ( حکم کے مطابق ) میں نے عمل کیا ( لیکن شفاء نہیں ہوئی ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سچا ہے اور تمہارے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے ، انہیں پھر شہد پلا ۔ چنانچہ انہوں نے شہد پھر پلایا اور اسی سے وہ تندرست ہو گیا ۔
حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ رَجُلاً، أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ أَخِي يَشْتَكِي بَطْنَهُ. فَقَالَ ” اسْقِهِ عَسَلاً ”. ثُمَّ أَتَى الثَّانِيَةَ فَقَالَ ” اسْقِهِ عَسَلاً ”. ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ فَعَلْتُ. فَقَالَ ” صَدَقَ اللَّهُ، وَكَذَبَ بَطْنُ أَخِيكَ، اسْقِهِ عَسَلاً ”. فَسَقَاهُ فَبَرَأَ.
Reference : Sahih al-Bukhari (5684)