Who Has Some Trouble Or Sorrow He Should Recite This Dua |
اے اللہ میں تیرا بندہ ہوں ، تیرے بندے کا بیٹا ہوں ، تیری بندی کا بیٹا ہوں ، میری پیشانی تیرے ہاتھ ہے ، میرے بارے میں تیرا حکم نافذ ہے اور میرے بارے تیرا فیصلہ عین عدل ہے اے اللہ میں تیرے ہر اس نام کے وسیلہ سے مانگتا ہوں جس سے تو نے اپنے آپ کو موسوم کیا ہے ، یا اپنی کسی مخلوق کو سکھایا ہے ، یا اپنی کتاب میں نازل کیا ہے ، یا اپنے خاص علم غیب میں اسے مخفی رکھا ہے کہ آپ قرآن کریم کو میرے دلوں کی بہار بنادیں ، میرے سینے کا نور بنادیں ، میرے سے غم کو ہٹانے والا بنادیں اور میری فکر کو دور کرنے والا بنادیں ، یہ سن کر صحابہ اکرام نے آپ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ) سے سوال کیا : اے اللہ کے رسول (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ) ! تو کیا اسے ہم سیکھ نہ لیں ؟ آپ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ) نے فرمایا “جو شخص بھی اسے سنے اسے چاہئے کہ اسے سیکھ لے ) کیونکہ وہ شخص بڑے دھوکہ میں ہے جو اس سے غفلت برتے